ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کی طرف سے  دی جائے گی آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحان کی فری کوچنگ

 کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کی طرف سے  دی جائے گی آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحان کی فری کوچنگ

Wed, 04 Nov 2020 21:03:28    S.O. News Service

کاروار،4 ؍نومبر(ایس او نیوز) کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق جو لوگ سال 2020-21کے مرکزی اور ریاستی سوِل سروسس امتحان دینے کی خواہش رکھتے ہیں ، ان کے لئے  60دنوں کی آن لائن  فری کوچنگ دی جائے گی۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار لِنگا راج گاندھی نے بتایا ہے کہ دلچسپی رکھنے والوں کو 13نومبر تک  میسور میں واقع کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کے سول سروس تربیتی مرکز میں اپنا نام رجسٹر کرنا ہوگا۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 08212515944رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔


Share: